Samsung Galaxy S9 and S9+ coming on February 26, to ship on March 16

Samsung Galaxy S9 And S9+ Coming On February 26, To Ship On March 16

سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس 26 فروری کو متعارف کرائیں جائیں گے

سام سنگ پہلے ہی تصدیق کر چکا ہے کہ موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کو متعارف کرایا جائے گا۔ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک مشہور مخبر ایوان بلاس نے ٹوئٹر پر اس سام سنگ کے اگلے فلیگ شپ کی لانچ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ایوان بلاس کے مطابق فون کو 26 فروری کو متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیس میکر کمپنی کے سی لیول ایگزیکٹیو کے حوالے سےبتایا کہ فون کو 26 فروری کو متعارف کرایا جائے گا۔ 1 مارچ کو اس کے پری آرڈر شروع ہونگے اور 16 مارچ سے فون کی فراہمی کا آغاز ہو جائے گا۔
2017 میں سام سنگ نے روٹین سے ایک ماہ بعد گلیکسی ایس 8 کو متعارف کرایا تھا لیکن اس سال سام سنگ پھر سے اپنی 2016 کی روٹین پر واپس آگیا ہے۔ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ میں ایگزینوس 9810 چپ سیٹ، سٹیریو سپیکر، اور پلس ماڈل میں ڈؤئل کیمرہ ہوگا۔ چھوٹے ماڈل میں صرف ایک 12 میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا لیکن اس کا اپرچر f/1.5اور f/2.4 کے درمیان سوئچ کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-16

More Technology Articles