Samsung Galaxy S9 plus hits Geekbench

Samsung Galaxy S9 Plus Hits Geekbench

بینچ مارکنگ ویب سائٹ پر سام سنگ گلیکسی ایس 9 نے اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے باضابطہ لانچ ہونے میں چند دن ہی باقی ہیں۔ تاہم توقع کے مطابق اس کی تمام تفصیلات پہلے ہی لیک ہو کر سامنے آ چکی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 6.2 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایس9 پلس میں رئیر کیمرہ 12 میگاپکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہوگا۔، جو سپر سلو موشن ویڈیو ریکارڈ کر سکے گا۔
سام سنگ گلیکسی ایس 9 میں ایگزینوس 9810 پروسیسر کے ساتھ اے کے جی سپیکرز بھی ہونگے۔

یہ فون نیلے، کالے، جامنی اور سرمئی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
بینچ مارکنگ ویب سائٹ گیگ بینچ کے مطابق یہ فون ہر طرح کے ٹسٹ میں سب سے آگے ہے۔ سنگل کور میں ایس 9 کا سکور 3648 اور ملٹی کور 8894 ہے۔ ایس 9 پلس کا سکور اس سے بھی زیادہ یعنی سنگل کور میں 3773 اور ملٹی کور میں 9024 ہے۔

(جاری ہے)


گیگ بینچ پر ایس 8 کا سکور سنگل کور کے لیے 1950 اور ملٹی کور کے لیے 6400 تھا۔

ایس 8 پلس کا سنگل کور پر رزلٹ 2159 اور ملٹی کور پر 7235 تھا۔
فون کی کارکردگی کی اہم وجہ اس میں ایگزینوس 9810 ایس او سی کا استعمال ہے۔ پچھلے سال سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ میں ایگزینوس 8895 ایس او سی استعمال کیا تھا۔
گلیکسی ایس 9 پلس کے امریکا میں فروخت ہونے والی ڈیوائسز میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا۔ گیگ بینچ پر اس کا سکور سنگل بینچ پر 2422 اور ملٹی کور پر 8351 ہے۔
ایس 9 پلس کے سکور کا موازنہ اگر ائی فون 8، 8 پلس اور آئی فون ٹین سے کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ آئی فون 9 پلس اُن سے زیادہ پیچھے نہیں۔ آئی فون کی تینوں ڈیوائس کا سنگل کور پر اوسط سکور 4200 اور ملٹی کور پر 10100 ہے۔

Samsung Galaxy S9 plus hits Geekbench
تاریخ اشاعت: 2018-02-19

More Technology Articles