Samsung Galaxy S9 ringtone debuts in inspirational video

Samsung Galaxy S9 Ringtone Debuts In Inspirational Video

سام سنگ نے ایک متاثر کن ویڈیو میں گلیکسی ایس 9 کی رنگ ٹون جاری کر دی

اوور دی ہورائزن('Over the Horizon)2011 سے ہی سام سنگ گلیکسی فونز کی ڈیفالٹ رنگ ٹون ہے۔ سام سنگ ہر سال ہی اس ٹون میں تھوڑی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاکہ یہ فریش لگے۔ اب جبکہ نئے فلیگ شپ کی تقریب رونمائی میں بس ایک ہفتہ ہی رہ گیا ہے تو سام سنگ نے گلیکسی ایس 9 کے لیے اوور دی ہورائزن کی  نئی ٹون جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سال کے اوور دی ہورائزن ایڈیشن  میں ٹون کافی کلاسیکل لگتی ہے ۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ رنگ ٹون کے ارینجمنٹ کا مقصد صارفین کو  سکون اور آرام دینا ہے۔
یہ ٹون 25 فروری کو موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں  پیش کیےجانے والے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کی ڈیفالٹ ٹون ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-19

More Technology Articles