Samsung Galaxy S9 to get the entire first batch of Snapdragon 845 chips for its early launch

Samsung Galaxy S9 To Get The Entire First Batch Of Snapdragon 845 Chips For Its Early Launch

سام سنگ گلیکسی ایس 9 کے لیےسنیپ ڈریگن چپ سیٹ کا تمام سٹاک خریدے گا

اگست میں خبریں سامنے آئیں تھی کہ سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 9 کے لیے سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کا تمام سٹاک خرید لیا ہے۔ ایک نئی رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ کوالکوم سنیپ ڈریگن 845 سیٹ کی ابتدائی کھیپ سام سنگ کو گلیکسی ایس 9 اورا یس 9 پلس کے لیے فراہم کرے گا۔سام سنگ سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کو امریکی مارکیٹ میں لانچ کرےگا۔

کوالکوم دوسری سمارٹ فونز کمپنیوں کو سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، سام سنگ کے بعد فراہم کرےگا۔ اس سے سام سنگ کو مارکیٹ میں قدم جمانے کا موقع مل جائےگا۔

(جاری ہے)


اس سال بھی سام سنگ نے کچھ ایسا ہی کیا تھا۔ سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے لیے سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ کے تمام یونٹ خرید لیے، جس کی وجہ سے ایل جی کو مجبورا اپنے فلیگ شپ جی 6 میں پرانے سنیپ ڈریگن 821 چپ سیٹ استعمال کرنا پڑا تھا جبکہ دوسری کمپنیوں نے اپنے فلیگ شپ چند ماہ کے لیے موخر کر دئیے تھے۔


ذرائع کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس معمول سے ایک ماہ پہلے لانچ کیا جائےگا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ نیا فلیگ شپ مارچ میں سٹورز پر موجود ہوگا۔ اگر یہ خبردرست ہے تو سام سنگ فروری کے آخر میں ایم سی ڈبلیو میں اس کے بارے میں ضرور اعلان کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-11

More Technology Articles