Samsung Galaxy Tab S4 to have iris scanner and Intelligent Scan

Samsung Galaxy Tab S4 To Have Iris Scanner And Intelligent Scan

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 4 میں آئیرس سکینر اور انٹیلی جنٹ سکین کی خصوصیات ہونگی

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 4 کے بارےمیں کچھ دنوں سے لیک اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ نئی اطلاعات کے مطابق اس نئے ٹیبلٹ میں بہت پتلی بیزل ہونگی اور ہوم سکرین پر کوئی بٹن بھی نہیں ہوگا۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں کس طرح کی بائیومیٹرک سیکورٹی ہوگی۔
افواہیں تھی کہ اس میں آئیرس سکینر اور چہرہ شناسی کی خصوصیات ہونگی۔ ایک نئی رپورٹ سے ان افواہوں کی تصدیق ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے ایک فرم وئیر ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں ان دونوں فیچر کو کام کرتے دکھایا گیا ہے۔
اینیمیشن میں بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح ڈیوائس چلانے پر آئیرس سکینر اور چہرہ شناسی کے فیچربالکل سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس سمارٹ فونز کی طرح کام کریں گے۔ یہ دونوں فیچر ایک ساتھ کام کریں گے، ان میں سے جو بھی صآرف کو پہلے شناخت کرے گا فون کا لاک کھول دے گا۔

(جاری ہے)

یہ دونوں فیچر اندھیرے اور روشنی دونوں طرح کے ماحول میں کام کرتے ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 4 کو 9 اگست کو گلیکسی نوٹ 9 کے ساتھ لانچ کیا جا سکتا ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 کو برلن میں ہونے والے آئی ایف اے میں متعارف کرایا جائے گا۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 4 میں ایگزینوس 9810 چپ سیٹ، Samsung Experience UI کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 ہوگا۔ امید ہے کہ اس کا ایک سستا ورژن 10.5 انچ سکرین کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

Samsung Galaxy Tab S4 to have iris scanner and Intelligent Scan
تاریخ اشاعت: 2018-07-20

More Technology Articles