Samsung hopes to launch foldable phone in 2018

Samsung Hopes To Launch Foldable Phone In 2018

سام سنگ 2018 میں فولڈایبل فون لانچ کر ے گا

سام سنگ گلیکسی ایس 8 پہلے ہی مارکیٹ میں آ چکا ہے اور گلیکسی نوٹ 8 ابھی کچھ صارفین کو ہی بھیجا گیا ہے لیکن ابھی سے ہی سام سنگ کی نئی ڈیوائسز کے بارے میں اطلاعات آنی شروع ہوگئیں ہیں۔جنوبی کوریا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق 2018 میں سام سنگ کے پورٹ فولیو میں ایک فولڈ ایبل فون بھی شامل ہے۔ سام سنگ موبائل کےصدر نے ایک پریس کانسفرنس میں بتایا کہ یہ فولڈ ایبل فون پہلے سام سنگ کے ایگزیکٹیو استعمال کریں گے۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ گلیکسی سیریز میں ہی جاری کیا جائے گا یا سام سنگ فولڈ ایبل فونز کےلیے الگ سے سیریز متعارف کرائے گا۔
ڈی جے کوہ، سام سنگ موبائل کے صدر، نے پریس کانفرنس میں نوٹ ڈیوائس کے شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے پانچ دنوں میں 6 لاکھ 50 ہزار ڈیوائسز کے پری آرڈر ہوچکے تھے جو آفیشنل لانچنگ تک 8 لاکھ ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ تعداد سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے پری آرڈر سے دوگنی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فون امریکا اور برطانیہ سمیت 40 ممالک سے آرڈر کیا گیا ہے۔ کوریا میں نوٹ 8 کے 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1.09 ملین وون(101288 پاکستانی روپے) ہے جبکہ امریکا میں اسے 930 ڈالر(105244 پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔ یورپی ممالک میں اس کی قیمت 999 یورو(125711 پاکستانی روپے) ہوگی۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کے اولین خریداروں کو سام سنگ DeX بنڈل بھی دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-14

More Technology Articles