Samsung is planning to merge the Galaxy S line with the Note one

Samsung Is Planning To Merge The Galaxy S Line With The Note One

سام سنگ گلیکسی ایس اور نوٹ لائن کو ضم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

کورین میڈیا ، دی بیل، کے مطابق سام سنگ کے وائس چیئرمین ، جے لی ، اپنے مین سٹریم فلیگ شپ گلیکسی ایس فلیگ شپ اور ایس پین کی حام گلیکسی نوٹ فیملی کو ضم کرنےکے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
بہت سی ایسی وجوہات ہیں، جن کے مطابق کمپنی کا یہ فیصلہ درست ہے۔سب سے پہلی تو کہ یہ چینی کمپنیاں سستی اور مڈ رینج ڈیوائسز کے معاملے میں سام سنگ کے بہت سے صارفین کو اپنی طرف کھینچ چکی ہیں اور جو صارفین فلیگ شپ ڈیوائسز خریدتے ہیں، وہ قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

پچھلے سال بہت سے صارفین گلیکسی نوٹ 8 خریدنا چاہتے تھے لیکن انہیں کوئی ایسی وجہ سمجھ نہیں، جس پر وہ نوٹ 8 کو گلیکسی ایس 8 پلس پر ترجیح دیتے۔اس سال اگر نوٹ 9 میں زیادہ بہتریاں نہیں کی گئی تو یہی کچھ گلیکسی نوٹ 9 اور ایس 9 پلس کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹس ہیں کہ سام سنگ نے اس سال نوٹ 9 کے 12 ملین یونٹ فروخت کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ پچھلے سال گلیکسی نوٹ 8 کا ٹارگٹ 11 ملین تھا۔


پہلے رپورٹس آئیں تھی کہ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے تین ورژن متعارف کرائے گا، جس میں ایس 10 پلس کی سکرین کافی بڑی ہوگی۔ اس سے لگتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس میں ایس پین اور نوٹ ڈیوائس کے دیگر فیچر شامل کرے گا۔ یعنی جو صارفین روایتی فلیگ شپ لینا چاہیں گے وہ گلیکسی ایس 10 لیں گے۔ کچھ صارفین کے لیے تھوڑا سستا ایس 10 متعارف کرائے گا جبکہ نوٹ کے صارفین بڑی ایس 10 پلس ڈیوائس کو ترجیح دیں گے۔
اگر سام سنگ نوٹ اور ایس لائن کو ضم کر دیتا ہے تو ڈویلپمنٹ، ڈیزائنگ اور مینوفیکچرنگ میں سام سنگ اچھے خاصے پیسے بچا سکتا ہے۔ فلیگ شپ لائن سیدھی ہو گئی تو آنے والی گلیکسی ایکس کو بھی بہتر کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-21

More Technology Articles