Samsung is reportedly developing a curved battery for its foldable phone

Samsung Is Reportedly Developing A Curved Battery For Its Foldable Phone

سام سنگ اپنے فولڈ ایبل فون کے لیے خمدار بیٹری بنا رہا ہے

اطلاعات کے مطابق سام سنگ خمدار بیٹری کے ساتھ فولڈ ایبل سمارٹ فون بنانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔کورین کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا طریقہ تلاش کر لیا ہے ، جس سے خمدار بیٹری میں 3000 سے 6000 ایم اے ایچ پاور سٹور کی جا سکتی ہے۔ چار سال پہلے سام سنگ کی ذیلی کمپنی نے 210 ایم اے ایچ کی لچکدار بیٹری کا ڈیزائن پیش کیا تھا۔
سام سنگ نے لچکدار او ایل ای ڈی تیاری شروع کرنے کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

(جاری ہے)

کورین میڈیا آؤٹ لٹ ای ٹی نیوز کے مطابق یہ سام سنگ کے اگلے فون گلیکسی ایکس میں استعمال ہوگا۔ گلیکسی ایکس کی پروڈکشن بھی اگلے سال شروع ہوگی۔
سام سنگ نے 2011 میں فولڈ ایبل ڈسپلے کے پروٹو ٹائپ کا مظاہرہ کیا تھا۔ سام سنگ کا کہنا تھا کہ یہ ڈسپلے ایک لاکھ بار کھل کر بند ہو سکے گا، جس کے بعد اس کی برائٹ نیس میں 6 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
اندازہ ہے کہ سام سنگ کے گلیکسی ایکس سمارٹ فون کی قیمت 1900 ڈالر سے شروع ہوگی ۔رپورٹ کے مطابق ایپل، ہواوے، شومی اور زیڈ ٹی ای بھی فولڈ ایبل ڈیوائس پر کام کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-04

More Technology Articles