Samsung Launches Its QLED TV in Pakistan

Samsung Launches Its QLED TV In Pakistan

سام سنگ نے پاکستان میں QLED TVکی نئی لائن اپ متعارف کرادی

سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان نے گزشتہ روز لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں سام سنگ QLED TVٹی وی کی نئی لائن اپ متعارف کرادی۔QLED TVٹی وی کی اس نئی لائن اپ کی پکچر کوالٹی کلر اور ریزولوشن کے اعتبار سے انتہائی اعلیٰ ہے اور صارفین کو اس تجربے سے روشناس کرائیگی کو کہ انہیں کبھی پہلے نہیں ہوا ہوگا۔سام سنگ کی یہ نئی لائن اپ اعلیٰ پکچر کوالٹی کے ساتھ ساتھ میٹل الائے کوائنٹم ڈاٹ اور اسمارٹ ٹی وی فنکشنز سے لیس ہے جو کہ ایک ہی ریموٹ کنٹرول سے ٹی وی کے تمام فنکشنز کو کنٹرول کرنے کی اہل ہے ،سام سنگ QLED TVٹی وی صارفین کو یقینی طور پر منفرد اور جدید تجربے سے ہمکنار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔

سام سنگ نے پاکستان مین کیو ایل ای ڈی ٹی وی لانچ کر دیا

یہ لائن اپ Q Pictureکے ساتھ 100فیصد کلر والیم فراہم کرتی ہے جبکہ کوائنٹم ڈاٹ ٹیکنالوجی بہترین کلرز اور برائٹنس مہیا کرتی ہے ،اس لائن اپ کی Q Styleاور Q Smart فیچرز آسان تنصیب اور نہ دکھائی دینے والے کنکشن کے ساتھ ساتھ اسے ایک ریموٹ کنٹرول سے چلانے کے مکمل صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان و افغانستان کے صدر Y J KIMکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری2017کی یہ لائن اپ نئی دور کے ٹی وی کی عکاس ہے ،اس برس ہم اپنے نئے ٹی وی میں نئے اور اسمارٹ فیچرز لے کر آرہے ہیں تا کہ ہمارے صارفین ٹی وی کے جدید اور بہترین تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں،اس نئی لائن اپ میں سام سنگ کی جدید کوائنٹم ڈاٹ ٹیکنالوجی پہلے سے بھی زیادہ بہترین پکچر کوالٹی فراہم کرے گی اور اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم نے بتایا ہے کہ کیسے ٹیلیویژن کو ٹرانسفارم بنایا جاسکتا ہے ،لاہور میں منعقدہ اس لائن اپ کی تعارفی تقریب میں معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے شاندار پرفارمنس دی جبکہ اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار عماد وسیم اور دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-15

More Technology Articles