Samsung MENA Forum 2017

Samsung MENA Forum 2017

سام سنگ الیکٹرانکس MENA Forum 2017 میں صارفین کی توقعات پر پورا اترا

سام سنگ الیکٹرانکس مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ(MENA)نے سنگاپور میں منعقدہ ساتویں سالانہ (MENA), فورم میں صارفین تک زیادہ رسائی کیلئے اپنے تخلیقی ورثے کی تیاری سے متعلق اظہار کیا۔سام سنگ نے فورم میں نئی مصنوعات متعارف کرکے صارفین کیلئے نئی تخلیقاتی اور جدید تکینکی حامل کی مصنوعات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔فورم کے دوران سام سنگ کی جانب سے اہم مصنوعات متعارف کرائی گئیں جس میں نئی QLEDٹی وی لائن اپ،FlexWash™،لانڈری سسٹم،سنڈ لیس ایئر کنڈیشنرزاور نئے گلیکسی A (2017). سیریز شامل تھیں،اس مصنوعات کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ سام سنگ کی جانب سے انٹر نیٹ آف تھنگ (IoT) کی تیاری سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں،فورم میں سام سنگ کی جانب سے ‘Mining Minds: Big Data Reveals our Desires’کے موضوع پر ایک سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نامور ڈیٹا ایکسپرٹ اور Daumsoft, Inc. کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر Gilyoung Song, نے اظہار خیال کیا ۔

(جاری ہے)

سام سنگ الیکٹرانکس مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ(MENA) کے صدر Choong Ro leeکا اس موقع پر کہنا تھا کہ تخلیق ہمیشہ سے سام سنگ کا خاصا رہی ہے اور ہم گزشتہ کئی برسوں سے اپنے صارفین کو نت نئے تجربات سے روشناس کرارہے ہیں،ہم نے انٹر نیٹ آف تھنگ سے صارفین کو آگاہ کیا اور مستقبل میں بھی ہم اپنے تخلیقی ورثے کی ترقی کیلئے کوشاں اور صارفین کو جدید ڈیزائن کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے عزم پر کاربند رہیں گے۔
خطے میں کمیونٹیز کو امپاور کرنے کیلئے سام سنگ کی جانب سے سام سنگ ینگسٹر اکیڈمی پروگرام کا بھی اعلان کیا گیا ،اس پروگرام کے تحت خطے کے نوجوانوں کو این جی اوز،وزارت تعلیم اور معراف تعلیمی اداروں کے اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق تربیت فراہم کی جائیگی ،سام سنگ اپنے اسمارٹ اسکول پروگرام کو پہلے ہی خطے کے دس شہروں تک توسیع دے چکی ہے ،Choong Ro leeکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف صارفین کیلئے جدید اور تخلیقی مصنوعات کی تیاری ہی نہیں بلکہ نوجوانوں کو باصلاحیت بنا کر ان کے مستقبل کو بہتر بنانا بھی ہے ،فورم کے دوران سام سنگ کی جانب سے میڈیا اور دیگر شراکت داروں کیلئے ٹی وی ٹیک کے موضوع پر ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کی سال2017کیلئے QLED حکمت عملی کی تفصیل بیان کی گئی،سیمینار میں QLEDکی عام خصوصیات سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا ،فورم میں سام سنگ کی جانب سے پیش کردہ QLEDٹی وی کو شرکاء کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور شرکاء نے QLED ٹی وی کے تجربے کو انتہائی خوشگوار قرار دیا،سام سنگ نے اس موقع پر سال2017کی مکمل ہوم آڈیو ویوژل مصنوعات کی لائن اپ کی نمائش کی ،سام سنگ نے فورم میں ہوم اپلائنسز کی بھی وسیع ورائٹی پیش کی جس میں ٹو ان ون واشر قابل ذکر ہے ، 27انچ کی یہ ٹو ان ون واشر 23کلو گرام کے فرنٹ لوڈ استعداد اور 3.5کلو گرام کے ٹاپ لوڈ واشر استعداد کے ساتھ صارفین کو اپنا لوڈ علیحدہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے ،فورم میں سام سنگ کی جانب سے ونڈ لیس ایئر کنڈیشنرز ،ریفریجریٹرزاور خطے کیلئے ڈیجیٹل کانٹینٹ ریٹیل اسٹور و ملٹی میڈیا انٹر ٹینمنٹ سروس سام سنگ CUE, بھی متعارف کرائی گئی ،یہ سروس صارفین کو جدید موسیقی،رنگ ٹونزاور میگزین سمیت متعدد دیگر خدمات فراہم کرے گی،فورم میں سام سنگ کی جانب سے گلیکسی A (2017) سیریز اسمارٹ فونز کو بھی زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ،فورم کے دوران سام سنگ نے واچ بینڈز کے نئے ڈیزائن کی تیاری کا بھی اعلان کیا Armour’s fitness رینج کی یہ واچ بینڈز خطے میں فرروری کے اختتام سے دستیاب ہونگی۔

سام سنگ فورم 2017

تاریخ اشاعت: 2017-02-23

More Technology Articles