Samsung now mass producing 512GB storage for phones

Samsung Now Mass Producing 512GB Storage For Phones

سام سنگ نے فون کے لیے 512 جی بی سٹوریج کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی

اس وقت زیادہ تر سمارٹ فون 32 جی بی سے 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ آ رہے ہیں۔ کچھ ہائی اینڈ سمارٹ فون 128 جی بی اور 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی آتے ہیں۔ تاہم اب سام سنگ اسے بدلنے والا ہے۔ سام سنگ نے بڑے پیمانے پر 512 GB eUFS سٹوریج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ نئی سٹوریج سائز میں 256 جی بی کی سٹوریج کے برابر ہی ہے ۔

(جاری ہے)


نئی سٹوریج میں ڈیٹا ریڈ (read) کی سپیڈ 860 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہے جبکہ ڈیٹارائٹ کی سپیڈ 255 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔

اس سٹوریج سے 5 جی بی ڈیٹا 6 سیکنڈ میں کاپی کیا جا سکتا ہے جبکہ اتنے ہی ڈیٹا کو سٹوریج میں 20 سیکنڈ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔سام سنگ کا اندازہ ہے کہ اس سٹوریج میں 21 گھنٹوں کی 4K ویڈیو محفوظ کی جا سکتی ہے۔سام سنگ اس نئی سٹوریج کو صرف فون سٹوریج نہیں بلکہ ایس ایس ڈیز اور میموری کارڈ میں بھی استعمال کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-07

More Technology Articles