Samsung sued for $3B for biometric patent infringement

Samsung Sued For $3B For Biometric Patent Infringement

بائیومیٹرک پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر سام سنگ کے خلاف 3 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

حقوق ملکیت کی کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ میں سام سنگ پر ایک اور وار ہوا ہے۔ اس کورین کمپنی پر ٹیکساس کی ایک ڈیٹا انکرپشن کمپنی PACid Technologies نے مقدمہ کیا ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سام سنگ نے کمپنی کے بائیومیٹرک ڈیٹا انکرپشن کے 3 پیٹنٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکی کمپنی نے جو ہرجانہ طلب کیا ہے وہ 2.82 ارب ڈالر یا 3000 ارب کورین وون ہے۔

یہ رقم 2016 سے اب تک فروخت ہونے والے تمام فلیگ شپ موبائل کی فروخت پر لی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)


امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ کے فلیگ شپ ماڈلز، گلیکسی ایس 6، گلیکسی ایس 6 ایج، گلیکسی ایس 7، گلیکسی ایس 7 ایج، گلیکسی ایس 8 اور گلیکسی ایس 8 پلس، میں جو سافٹ وئیر استعمال کیا گیا ہے، اس میں کمپنی کے ڈیٹا انکرپشن کے طریقوں کو استعمال کیا گیا ہے۔

ان میں بائیومیٹرک آپریٹنگ سسٹم Pass اور سام سنگ کا اپنا Knox پلیٹ فارم شامل ہے۔امریکی کمپنی ہر فروخت والے فون سے 3 ڈالر کے حساب سے کل 2.82 ارب ڈالر کی دعوے دار ہے۔
سام سنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی کمپنی کے قائم کیے گئے مقدمے کا سامنا کریں گے۔جس بنیاد پر سام سنگ پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے، ہوسکتا ہے اسی بنیاد پر جلد ہی ایل جی الیکٹرونکس، گوگل اور ایمزون جیسی کمپنیوں پر بھی ہرجانے کا دعویٰ سامنے آجائے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-13

More Technology Articles