Samsung unveils Exynos 9810 chipset with next-gen CPU and GPU

Samsung Unveils Exynos 9810 Chipset With Next-gen CPU And GPU

سام سنگ نے اگلی نسل کے سی پی یو اور جی پی یو کے ساتھ ایگزینوس 9810 چپ سیٹ لانچ کردیا

سام سنگ سی ای ایس 2018 میں مصنوعات کی انجینئرنگ، ڈیزائنگ اور اختراع کے حوالے سے 36 ایوارڈ جیت چکا ہے۔ ان میں ایک ایوارڈ سام سنگ کے نئے چپ سیٹ ایگزینوس 9810 چپ سیٹ کے لیے بھی ہے۔اس حوالے سےزیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن اب صاف لگتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 9 میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 845 کے ساتھ ساتھ ایگزینوس 9810 بھی استعمال کیا جائے گا۔


تازہ ترین فلیگ شپ چپ سیٹ تیسری نسل کی کسٹومائز سام سنگ کورز سے بنایا گیا ہے۔ ابھی ان M3 کورز کے بارے میں بھی زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔پچھلی نسل کی کورز کے بارے میں بھی بہت کم معلومات مہیا کی گئیں تھی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مزید کسی کلاسیفی کیشن کے بغیر چپ سیٹ کا جی پی یو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔یعنی اس میں Mali-G71 کی بجائے Mali-G72 کور استعمال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ چپس دوسری نسل کے 10 این ایم پروسس پر بنائی گئی ہیں۔
ایگزینوس 9810 میں سام سنگ کا تازہ ترین 1.2 جی بی پی یاس موڈیم (Cat. 18 6CA) استعمال کیا گیا ہے۔ اس موڈیم میں 6 کیرئیرز شامل کیے گئے ہیں، جس سے اس کی کارکردگی بہتر ہوگئی ہے۔
سام سنگ نے ISOCELL Slim 2X7سنسر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس کا اعلان پہلے کیا گیا تھا۔ یہ 0.9µm پکسل کے ساتھ 24 میگا پکسل سنسر ہے۔ کم روشنی میں بھی اس سنسر کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوگی۔
سام سنگ نے پی سی کے لیے 16Gb GDDR6میموری چپ بھی متعارف کرائی ہے، جس کی گنجائش پہلے سے دوگنی ہے۔
سام سنگ ڈیٹا سنٹرز کےلیے 8TB NVMe SSD بھی متعارف کرائی ہے، جس میں ایک سیکنڈ میں آدھا پیٹا بائٹ ڈیٹا ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-10

More Technology Articles