Samsung unveils The Wall a whopping TV with MicroLED display

Samsung Unveils The Wall A Whopping TV With MicroLED Display

سام سنگ نے 146 انچ کا ٹی وی”دی وال“ متعارف کرا دیا

سام سنگ نے ”دی وال“(The Wall) کے نام سے 146 انچ کا ٹی وی متعارف کرایا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا ماڈیولر مائیکروایل ای ڈی ٹی وی ہے۔
مائیکروایل ای ڈی(MicroLED ) وہ ٹیکنالوجی ہے ، جو مستقبل میں فون اور دوسرے ڈسپلے میں او ایل ای ڈی کی جگہ لے گی۔اس میں بھی اس کے ہر پکسل کی اپنی لائٹ ہوتی ہے اس لیے یہ اس میں بلیک لیول بہت بہترین ہوتا۔اس کے علاوہ یہ او ایل ای ڈی ڈسپلے سے زیادہ پائیدار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے دی وال بنانے کے لیے مائیکروسکیل ایل ای ڈیز کا استعمال کیا ہے، جو موجودہ دستیاب ایل ای ڈیز سے کافی چھوٹے ہیں۔ یہ لائٹ کے چھوٹے پوائنٹس ایک بڑا ٹی وی بناتے ہیں لیکن چونکہ اس ڈیزائن ماڈیولر ہے ، اس لیے سام سنگ بہت تیزی سے چھوٹے ٹی وی کو جوڑ دیتا ہے۔
سام سنگ نے اس کے 2018 کے چند ماڈلز بھی دکھائے ہیں۔ان میں ایک8K AI ٹیکنالوجی کے ساتھ QLED TV بھی ہے۔ یہ ٹی وی اس سال کی دوسری سہ ماہی میں کوریا اور امریکا میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کے بعد اسے پوری دنیا میں فراہم کیا جائے گا۔
2018میں متعارف کرائے جانے والے ٹی وی میں سام سنگ بکسبی سپورٹ اور SmartThings انٹی گریشن بھی متعارف کرا سکتاہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-09

More Technology Articles