Scientists are now using Wi-Fi to read human emotions

Scientists Are Now Using Wi-Fi To Read Human Emotions

سائنسدان اب انسانی جذبات کو جاننے کے لیے وائی فائی کا استعمال کر رہے ہیں

ایم آئی ٹی کےسائنسدان اب انسان کی جذباتی کیفیت کی معلومات حاصل کرنے کےلیے وائی فائی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسا الگورتھم بنایا ہے جو ریڈیو فریکوئنسی کے کسی شخص سے ٹکرانے پر اُس کی دل کی دھڑکن کو نوٹ کر سکتا ہے۔اس کے لیے ریڈیو فریکوئنسی خارج کرنے والا آلہ الگورتھم کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے الیکٹروکارڈیوگرام (ای کے جی/ ای سی جی) کام کرتا ہے۔

لیکن اسے کسی شخص کے جسم سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

(جاری ہے)

جذبات کو جاننے کے لیے وائی فائی کی وہی ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہےجو ہمارے گھروں میں موجود راؤٹر میں استعمال ہوتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں اصل کام مشین لرنگ کا ہے جو ایک الگ آلے میں کام کرتی ہے، جسے سائنسدانوں نے ای کیوریڈیو کا م نام دیا ہے۔ای کیو ریڈیو انسانی دل کی دھڑکن سے انسانی کیفیات کا بہت درستی سے اندازہ لگاتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ای کیو ریڈیو انسانی صحت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس سے بوڑھے، بچوں اور بیماروں کی جذباتی کیفیت کے بارے میں اندازہ لگا کر حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-23

More Technology Articles