Scientists can now use sound waves to detect cancer

Scientists Can Now Use Sound Waves To Detect Cancer

سائنسدان اب آواز کی لہروں سے کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں

ڈیوک یونیورسٹی، ایم آئی ٹی اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کےمحققین نے آواز کی لہروں سے کینسر کی تشخیص کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ طبی جریدے Small میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ طریقہ کار کامیاب ثابت ہوا ہے اور اسے علاج کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس تحقیق میں شامل محققین نے بتایا کہ بائیوپسی ٹیکنیک کو کینسر کی تشخیص میں گولڈ سٹینڈرڈ کا درجہ حاصل حاصل ہے لیکن یہ کافی تکلیف دہ ہے اور اسے کینسر کے بڑھنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نئے طریقے میں آواز کی لہریں خون کے بہاؤ کے مطابق سیٹ کی جاتی ہے۔ جیسے ہی آواز بڑھتی ہے تو دباؤ کی وجہ سے خون میں ذرات بھی آگے بڑھتے ہیں۔کینسر کا معلوم کرنے کے لیے ڈاکٹر گردش کرتے ٹیومر سیلز کو ڈھونڈتے ہیں۔ گردش کرنے والے ٹیومر سیل بڑے ٹیومر سیلز کا حصہ ہوتے ہیں، جو اس سے الگ ہوکر خون میں گردش کرنے لگتے ہیں۔ گردش کرتے ٹیومر سیل چونکہ چھوٹے ہوتے ہیں، اس لیے آواز کی لہریں انہیں الگ جمع کر تی ہے، جہاں سے ان کا تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔
اس طریقہ کار کا مظاہرہ تین سال پہلے کیا گیا تھا۔ اب اس میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-03

More Technology Articles