Skype gets integrated Cortana to enrich conversations

Skype Gets Integrated Cortana To Enrich Conversations

کورٹانا کو اب سکائپ میں مربوط کر دیا گیا ہے

گوگل نے جب اَلو ایپ کو لانچ کیا تو اس میں گوگل اسسٹنٹ کی شمولیت کو خاصا ہائی لائٹ کیا تھا۔ گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے آپ ایپ میں رہتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے ”چیٹ“ کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کی ونڈوز 10 موبائل پر تو کچھ بہتر نہیں رہی لیکن اب مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ اپنی سروسز کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پرہی لے آئے۔مائیکروسافٹ کی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا اینڈروئیڈ پر پہلے ہی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اب مائیکروسافٹ اسے دوسری ایپلی کیشنز میں مربوط کر رہا ہے۔مائیکروسافٹ کورٹانا اب جلد ہی سکائپ کا اہم حصہ ہوگی۔سکائپ میں یہ آپ کی چیٹ کی مدد سے آپ کو مفید مشورے دے گی۔ سکائپ میں اس کا کام ویسے ہی ہوگا جیسے گوگل اسسٹنٹ اَلو ایپ میں کام کرتا ہے۔سکائپ میں صارفین کورٹانا سے چیٹ بھی کر سکیں گے اور یہ صارفین کو فلموں، ریسٹورنٹ اور دیگر کئی حوالوں سے مشورے بھی دے گی۔
یہ فیچر امریکا میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر جاری کر شروع کر دیا گیا ہے۔جلد ہی اسے ساری دنیا کےصارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-10

More Technology Articles