Snapchat loses 3 million daily active users during the second quarter

Snapchat Loses 3 Million Daily Active Users During The Second Quarter

دوسری سہ ماہی میں سنیپ چیٹ کے 30 ملین یومیہ فعال صارفین کم ہو گئے

سنیپ چیٹ کی مالک کمپنی سنیپ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں سنیپ چیٹ کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 3 ملین کم ہو گئی ہے۔ اس وقت ایپلی کیشن کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 188 ملین ہے۔ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے سنیپ چیٹ کا براہ راست مقابل انسٹاگرام کے ساتھ ہے۔ انسٹاگرام بددستور سنیپ چیٹ کے فیچر کاپی کر رہا ہے۔ ماضی میں انسٹاگرام نے سنیپ چیٹ کا سٹوریز نام کا زبردست فیچر چوری کیا تھا اور اسے انسٹاگرام کی مالک کمپنی فیس بک نے اپنی تمام ایپس میں متعارف کرا دیا تھا۔

صارفین سمجھتے ہیں کہ فیس بک سنیپ چیٹ کا جو بھی فیچر کاپی کرتا ہے، اسے بہتر کر کے متعارف کراتا ہے۔
اپریل سے جون تک کے تین ماہ میں سنیپ کی آمدن پچھلے سال کے مقابلے میں 44 فیصد بڑھ کر 262 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ کے اندازے کے مطابق یہ 250 ملین ڈالر ہو سکتی تھی۔
وال سٹریٹ کو امید تھی کہ کمپنی 17 سینٹ فی حصص نقصان رپورٹ کرے گی لیکن کمپنی نے 14 سینٹ فی حصص نقصان رپورٹ کیا ہے۔


سنیپ کے بانی اور سی ای او ایوان سپیگل نے پچھلے سال کی جانے والی ایپلی کیشن کی ری ڈیزائننگ کو صارفین کی تعداد میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔ ری ڈیزائننگ کی وجہ سے صارفین کافی پریشان ہوئے تھے اور انہوں نے تبدیل ختم کرنے کے لیے ایک آن لائن پٹیشن بھی دائر کی تھی۔
سنیپ چیت کے علاوہ کمپنی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے Spectacles کہلانے والی عینکیں بھی فروخت کرتی ہے۔ کمپنی نے اس کا اس سال نیا ورژن جاری کیا تھا، جو ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہےا ور واٹر پروف بھی ہے۔ اس عینک کی قیمت 149.99 ڈالر ہے۔
سنیپ کی مالیاتی رپورٹ کے انے کے بعد اس کے حصص کی مالیت 13.12 ڈالر سے بڑھ کر 13.20 ڈالر ہوگی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-07

More Technology Articles