Snapchat now lets you clear chats to save face

Snapchat Now Lets You Clear Chats To Save Face

سنیپ چیٹ پر اب آپ چیٹ کو ڈیلیٹ کر کے شرمندہ ہونے سے بچ سکتے ہیں

چیٹ ایپس میں کسی کو غلطی سے میسج بھیجنے پر اکثر صرف یہی کہنا کافی ہوتا ہے کہ”غلطی سے آپ کو بھیج دیا“ لیکن اگر کچھ زیادہ ہی ذاتی قسم کا پیغام غلط جگہ چلا جائے تو شرمندگی الگ ہو سکتی ہے۔ بہت سی ایپلی کیشنز نے یہ فیچر متعارف کرایا ہے کہ اُن کے صارفین پیغام کو بھیجنے کے بعد بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں ۔ اب یہ فیچر سنیپ چیٹ پر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب سنیپ چیٹ صارفین اپنے دوستوں کو یا گروپس میں بھیجے گئے ڈائریکٹ میسجز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
میسج ڈیلیٹ کرنے کے لیے صارف کو میسج پر پریس اور ہولڈ کرنا پڑے گا۔ جس کے بعد ظاہر ہونے والے مینو سے ڈیلیٹ کا آپشن منتخب کر کے میسج ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔میسج ڈیلیٹ ہونے پر دوسرے صارف بھی دیکھ سکیں گے کہ آپ نے کوئی میسج ڈیلیٹ کیا ہے۔یہ نیا فیچر چند ہفتوں میں ساری دنیا کے صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-11

More Technology Articles