Sony could soon make wireless phone to phone charging a reality

Sony Could Soon Make Wireless Phone To Phone Charging A Reality

سونی جلد ہی فون ٹو فون وائرلیس چارجنگ کو حقیقت میں بدل سکتا ہے

سام سنگ اور ایپل دونوں ہی گلیکسی ایس 8 اور آئی فون 8 میں وائرلیس چارجنگ شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ سونی چپکے سے ہی دونوں کمپنیوں سے آگے نکل گیا۔
پیٹنٹ کی ایک درخواست کے مطابق جاپانی کمپنی ایک جدید وائرلیس سسٹم پر کام کر رہی ہے۔ اس وائرلیس سسٹم سے صاارفین سمارٹ فونز، کمپیوٹر اور دوسری سمارٹ ڈیوائس کےد رمیان پاور چارجنگ اور ڈیٹا ایکسچینج کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ جلد ہی صارفین اپنے دوستوں کے فون سے اپنا فون چارج کر سکیں گے۔
پیٹنٹ کی درخواست سےلگتا ہے کہ یہ سسٹم اینٹینا سسٹم پر انحصار کرتا ہے۔ اس اینٹینا سسٹم سے ہی دو ڈیوائسز کے درمیان ڈیٹا اور چارجنگ شیئر کی جا سکتی ہے۔
درخواست کے ساتھ منسلک چارٹس کے مطابق صارفین ایک آسان انٹرفیس سے بہت سے ڈیواسئز میں سے اپنی مرضی کی ڈیوائس منتخب کر کے ڈیٹا یا چارجنگ شیئر کر سکیں گے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ٹیکنالوجی کتنے فاصلے سے ڈیٹا یا چارجنگ کی شیئرنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

Sony could soon make wireless phone to phone charging a reality
تاریخ اشاعت: 2017-03-16

More Technology Articles