Swedish Test Highway Can Charge Electric Cars

Swedish Test Highway Can Charge Electric Cars

سوئیڈن نے برقی گاڑیوں کو چارج کرنے والی سڑک بنا لی

سوئیڈن میں ایک ایسی سٹرک کے تجربات کیے جا رہے ہیں جو برقی گاڑیوں کو چارج کر سکتی ہے۔ سوئیڈن میں ایک ہائی وے پر 2 کلومیٹر کا حصہ اب برقی گاڑیوں کو چارج کر سکے گا۔ اس حصے کےد رمیان میں ریل کی پٹری کی طرح لائن لگائی گئی ہے جو دوران ڈرائیونگ گاڑی کو چارج کرے گی۔اس پراجیکٹ کو eRoadArlanda کا نام دیا گیا ہے۔


یہ پراجیکٹ بظاہر کافی خطرناک نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ اس پراجیکٹ میں سڑک پر جو لائن لگائی گئی ہے وہ زمین میں ہیں، اس لیے آپ کو جھٹکا نہیں لگے گا۔ پوائنٹ آف کانٹیکٹ جہاں سے بجلی آتی ہے وہ لائن میں ہیں اور اسی وقت آن ہوتے ہیں، جب سنسر اوپر کسی گاڑی کا پتا چلائے۔ اس لائن کو بنانے والے کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو اس سے صرف اس صورت میں کرنٹ لگ سکتا ہے ، جب وہ زمین پر لیٹ کر لائن پر چمچ یا کانٹا لگائے۔

(جاری ہے)


ان لائنوں کے ساتھ نکاسی آب کا بہترین سسٹم بھی بنایا گیا ہے، اس لیے بارش کی صورت میں بھی یہ لائنیں کافی محفوظ ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے کانٹیکٹ آرم لائن کے اوپر موجود چھوٹی موٹی رکاوٹ کو ہٹا سکتے ہیں۔ اس سسٹم کو اس سے پہلے کئی سال تک چیک کیا گیا ہے۔ہائی وے پر جس دو کلومیٹر کے حصے میں اسے نصب کیا گیا ہے، وہ ایک ائیرپورٹ کے ساتھ ہے اور فی الحال اس پر صرف ڈاک کے مخصوص ٹرک ہی چارج کیے جا رہے ہیں۔
اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو حکومت اسے دوسری سڑکوں تک پھیلائے گی۔ سوئیڈن میں سڑکوں کی لمبائی 20 ہزار کلومیٹر ہے۔ تمام سڑکوں پر یہ سسٹم لگانے میں 8 ارب یورو لاگت آئے گی جو کہ صرف 3 سال میں پوری ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-14

More Technology Articles