TECNO GRABS A HUGE PORTION OF SMARTPHONE SALES IN PAKISTAN

TECNO GRABS A HUGE PORTION OF SMARTPHONE SALES IN PAKISTAN

ٹیکنو موبائل نے چند سالوں میں سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں ہیجان برپا کر دیا

ٹیکنو نے اپنے قیام کے چند ہی سالوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اسمارٹ فونز متعارف کروا کے موبائل فون صارفین کی توجہ اور دلچسپی اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ ٹیکنو نے 2012 میں نوجوان نسل کے لئے پہلا منفرد سمارٹ سیلفی فون اور اس سے قبل دو سمز والا موبائل فون متعارف کروانے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئےچھ سال کے مختصر عرصے میں اپنے نیٹ ورک کو 50 ممالک کی موبائل فون مارکیٹ تک وسعت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

موبائل فونز کے حوالے سے اعداد و شمار فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق 2017 کی پہلی سہ ماہی میں تین سو چونتیس ملین موبائل فروخت کئے گئے جن میں ٹیکنو سمیت دیگر موبائل فونز کے ابھرتے برانڈز کی نمایاں تعداد نے روایتی کمپنیز کی اجارہ داری کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکنو موبائل کے فروخت ہونے والے موبائل فونز کی تعداد 120 ملین سے کہیں تجاوز کر چکی ہے جس سے ٹیکنو موبائل کے تابناک مستبقل کا انداہ لگایا مشکل نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-09

More Technology Articles