TECNO MOBILE UNVEILS NEW PHANTOM 8 IN THE MIDDLE EAST

TECNO MOBILE UNVEILS NEW PHANTOM 8 IN THE MIDDLE EAST

ٹیکنو موبائل نے مشرق وسطی میں نیا فینٹم 8 موبائل متعارف کروا دیا۔

ٹرانسن ہولڈنگز کے تحت مشہور و معروف موبائل فون برانڈ ٹیکنو نے مشرق وسطی اور افریقی موبائل مارکیٹ میں اپنا جدید ترین فون فینٹم 8 متعارف کروا دیا۔ فینٹم 8 کی تعارفی تقریب دبئی کے جمیرہ بیچ ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد مہمانان گرامی نے شرکت کی۔پاکستان میں ٹیکنو موبائل کے ڈسٹری بیوٹرز یونائیٹڈ موبائل کے ساتھ ساتھ ٹیکنو کے ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرز اردو پوائنٹ اور پروپاکستانی کے نمائندگان بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔


فینٹم 8 اینڈرائیڈ میں حیرت انگیز فیچرز پر مشتمل کیمرہ، دلکش ڈیزائن اور برق رفتاری کی جدید ترین خصوصیات ایک ہی جگہ سمو دی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بالترتیب 73 اور 70 فیصد سمارٹ فون صارفین فوٹو کھینچنے اور ویڈیو بنانے کے لئے موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فینٹم 8 صارفین کی اسی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جو دہرے کیمرے کی 10 گنا اعلی زوم اور خود کار ری فوکس کے حیران کن فیچرز سے مالا مال ہے۔


ٹرانسن ہولڈنگز کے نائب صدر عارف چوہدری کے مطابق مشرق وسطی اور افریقہ کا خطہ نہایت متنوع ہے جہاں ذہین اختراعات اور ڈیزائن کی جمالیاتی خوبصورتی کو بہت سراہا جاتا ہے۔ فینٹم 8 نہ صرف اس خطے کی ضروریات کو پورا کرنے کی کنجی ثابت ہو گا بلکہ یہاں موبائل کیمرے سے لی جانے والی تصویروں اور برق رفتاری کے تصورات کو بھی تبدیل کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کے صارفین کو جدید ترین تجربات سے روشناس کروانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہمیں یہاں اپنے کامیاب سفر کو جاری رکھتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ٹیکنو موبائل اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے نوجوان صارفین کے لئے تفریح کی ایک ایسی فضا تخلیق دینا چاہتا ہے جس کی بنیاد ان کی ضروریات اور عادات پر ہو۔ فیچرز کی من چاہی تبدیلی کا انحصار مارکیٹ اور صارفین پر ہے اور ٹیکنو موبائل اس امر کو موبائل فون ڈیلوپمنٹ میں بنیاد بنانے پر اپنی ہم عصر کمپنیز سے کہیں آگے ہے۔
فینٹم 8 کا 20 میگا پکسل کی صلاحیت سے لیس فرنٹ کیمرہ سمارٹ دہری سیلفی فلیش لائٹ کی خصوصیت کا حامل ہے۔
مزید برآں تاریکی اور کم روشنی والی جگہوں پر لی جانے والی سیلفیز کو واضح اور روشن کرنے کے لئے فون کا دہرا رنگ فلیش نہایت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس سمارٹ فون میں بیٹری کی صلاحیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کی بدولت 10 منٹس کی چارنگ سے ڈیڑھ سو منٹ تک کالز کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ ان تمام حیرت انگیز فیچرز سے حامل اس سمارٹ فون کی قیمت صرف 1399 اماراتی درہم رکھی گئی ہے۔

فینٹم 8 کا ڈائمنڈ ڈیزائن 3 جہتی لائٹنگ، ایک ہی خوبصورت دھاتی باڈی اور 2.5 ڈی کے ڈرپ سکرین بیٹری کوور کے ساتھ مزین کیا گیا ہے۔ فینٹم 8 کی 6 جی بی ریم اور 2.6 گیگا ہرٹز کا انتہائی برق رفتار پروسیسر صارفین کو موبائل فون کے استعمال کے ایک انوکھے تجربے سے روشناس کرواتا ہے۔ یہاں اس خصوصیت کا ذکر بھی بے حد ضروری ہے کہ فینٹم 8 نہ صرف 4G کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے بلکہ اس کی 300 میگا بائٹس تک ڈاون لوڈنگ اسپیڈ اسے دوسرے موبائل فونز کے مقابلے میں منفرد بناتی ہے۔
فینٹم 8 مائیکرو اور نینو سمز، 2 ٹیرا بائٹس کے ٹرانس فلیش کارڈ کو بھی بخوبی سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ 4 ماڈیولز، 20 بینڈز پر مشتمل ہے اور 200 سے زائد ممالک اور زونز تک پھیلا ہوا ہے۔

ٹیکنو موبائل نے فینٹم 8 متعارف کرادیا

تاریخ اشاعت: 2017-10-23

More Technology Articles