Telegram app now offers disappearing messages in Private Chats

Telegram App Now Offers Disappearing Messages In Private Chats

ٹیلی گرام ایپلی کیشن میں اب پرائیویٹ چیٹ کےد وران میسج خود بخود ختم ہو سکتےہیں

سنیپ چیٹ کو اصل شہرت اس کے ایک فیچر سے ملی تھی، جس میں میسج پڑھے جانے کے 10 سیکنڈ بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتا تھا۔ اس سےنوجوان پرائیویٹ میسج کو اس فکر کے بغیر بھیجنے لگے کہ یہ دوسرے صارف کے فون میں محفوظ نہیں رہے گا۔ اسی فیچر سے سنیپ چیٹ کا استعمال بڑھا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں دوسرے فیچر بھی متعارف کرائے جاتے رہے۔سنیپ چیٹ کے متعارف کرائے گئے اکثر فیچر دوسری ایپس نے بھی کاپی کیے۔


میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے اب اپنی ایپلی کیشن میں وہ فیچر متعارف کرایا ہے ، جسے سنیپ چیٹ نے ترک کر دیا ہے۔ ٹیلی گرام کے ورژن 4.2 میں تصاویر اور ویڈیو مخصوص ٹائم مکمل ہونے پر خودبخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں۔ٹیلی گرام میں اب پرائیویٹ چیٹ میں صارفین کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو بھیجتے ہوئے خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا ٹائمر سیٹ کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیچر سیکرٹ چیٹ سیکشن میں پہلے ہی پیش کیا جاچکاہے۔ اگر کوئی شخص غائب ہوتے ہوئے میسج کا سکرین شاٹ لینے کی کوشش کرتا ہے تو میسج بھیجنے والے کو اس کے بارے میں نوٹی فیکیشن مل جاتا ہے۔
صارفین اب اپنے ٹیلی گرام پروفائل میں بائیو ڈیٹا شامل کر سکتےہیں۔ اس کے علاوہ اب سکرولنگ ایریا کو بڑا کرنے کے فیچر کی وجہ سے سٹیکرز کا استعمال بھی کافی آسان ہو گیا ہے۔
ٹیلی گرام نے ایپلی کیشن میں نیا ویڈیو ایڈٹنگ ٹول بھی شامل کیا ہے ، جس سے صارفین اپنی تصاویر کو بہتر بنا سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-23

More Technology Articles