Telegram update adds new media player, live locations and more languages

Telegram Update Adds New Media Player, Live Locations And More Languages

ٹیلی گرام نے ایپ میں نئے میڈیا پلیئر، لائیو لوکیشنز اور کئی زبانوں کی سپورٹ شامل کر دی

ٹیلی گرام 4.4 میں بہت سے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس تازہ ترین ورژن میں نیا میڈیا پلیئر متعارف کرایا گیا ہے، جس میں ایم پی 3 اور دوسری میوزک فائلز کی چلانے کی بہتر سپورٹ ہے۔
ایپلی کیشن میں جو دوسری اہم اپ ڈیٹ کی گئی ہے وہ لائیو لوکیشن کی ہے۔ جس سے صارفین رئیل ٹائم میں چیٹ کےد وران دوستوں کو اپنی لوکیشن بتا سکیں گے۔یہ فیچر اس وقت کافی کام آتا ہے جب آپ سفر میں ہوں اور کسی کو اپنے مقام کے بارے میں بتانا چاہ رہے ہوں۔

(جاری ہے)

یہ نیا آپشن Location اور پھر Share My Location پر ٹیپ کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔صارفین لوکیشن کو دوستوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ گروپس میں بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
ٹیلی گرام نے ایپ میں نئی زبانوں کی سپورٹ بھی شامل کی ہے. اس کا مطلب ہے کہ صارفین اسے فرنچ، انڈونیشن، مالایان، روسی اور یوکرینی زبانوں میں استعمال کر سکیں گے۔ نئی زبانوں کے اضافے کے ساتھ ٹیلی گرام 13 زبانوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔
یہ سب فیچر ٹیلی گرام کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپ کے نئے ورژن میں دستیاب ہونگے، جنہیں پلے سٹور اور ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا اجا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-10

More Technology Articles