Tests show Google Assistant more apt than Alexa or Siri

Tests Show Google Assistant More Apt Than Alexa Or Siri

گوگل اسسٹنٹ انگریزی لہجوں کو سمجھنے میں الیکسا اور سری سے بہتر ہے

لیب Vocalize.ai نے آواز کی بہترین شناخت کے لیے گوگل اسسٹنٹ، الیکسا اور سری پر تجربات کیے ہیں۔ اس تجربات کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ کونسا ڈیجیٹل اسسٹنٹ انگریزی کو کسی لیجیے میں بولنے پر اس کی بہتر شناخت کر سکتا ہے۔ اس تجربے میں امریکی انگریزی ، ہندوستانی انگریزی اور چینی انگریزی لہجوں کا تجربہ کیا گیا۔
تجربے کے دوران امریکی اور ہندوستانی انگریزی کے لہجوں میں تینوں سمارٹ اسسٹنٹس یعنی گوگل اسسٹنٹ، الیکسا اور سری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن گوگل اسسٹنٹ نے چینی انگریزی لہجے کو سمجھنے میں سری اور الیکسا کو مات دے دی۔

ایک تجربہ کافی شور شرابے کے دوران کیا گیا تھا۔اس تجربے میں گوگل کا سکور امریکی انگریزی لہجے میں بہترین یعنی 0 فیصد، ہندوستانی انگریزی لہجے میں 2 فیصد اور چینی لہجے میں 6 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اس تجربے میں سری کا سکور امریکی لہجے میں 8 فیصد، ہندوستانی لہجے میں 11 فیصد اور چینی لہجے میں 14 فیصد تھا۔ الیکسا کا نتیجہ امریکی لہجے میں 11 فیصد، ہندوستانی لہجے میں 15 فیصد اور چینی لہجے میں 19 فیصد تھا۔

Vocalize.ai کے مطابق سری اور الیکسا کے نتائج ایسے ہیں جو سماعت سے کچھ حد تک محروم کسی شخص کے ہوتے ہیں۔
اس تینوں ورچوئل اسسٹنٹس کو آواز کے مختلف درجوں پر بھی چیک کیا گیا۔ اس میں بھی گوگل پہلے، الیکسا دوسرے اور سری تیسرے نمبر پر رہا۔
ان تجربات سے پتا چلا ہے کہ چینی لہجے میں انگریزی بولنے والے اگر بلند آواز سے بولیں تو سری زیادہ بہتر انداز میں بات کو سمجھتی ہے۔

Tests show Google Assistant more apt than Alexa or Siri
تاریخ اشاعت: 2018-09-14

More Technology Articles