The founder of the $4 smartphone firm has been arrested for fraud

The Founder Of The $4 Smartphone Firm Has Been Arrested For Fraud

4 ڈالر کا سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کا مالک گرفتار

رنگنگ بیل نامی بھارتی کمپنی کو پچھلے سال اس وقت شہرت ملی جب اس نے 251 روپے کا سمارٹ فون لانچ کرنے کا اعلان کیا۔رنگنگ بیل کے آنے والے موبائل فون کا نام فریڈم 251 تھا جسے 251 بھارتی روپے یا قریبا 4 ڈالر میں فروخت کیا جانا تھا۔ اگرچہ اس سمارٹ فون کا ہارڈ وئیر بہت زیادہ بہتر نہیں تھا مگر اس کی کم قیمت نے ہی اسے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔
رنگنگ بیل نے سمارٹ فون کی تیاری اور ڈسٹری بیوشن کے لیے بھی لوگوں سے کافی پیسہ اکٹھا کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے رنگنگ بیل کے بانی موہت گوئل کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق کمپنی نے ایک سمارٹ فون ڈیلر سے 30 لاکھ روپے (45 ہزار ڈالر) وصول کیے مگر بدلے میں صرف 14 لاکھ روپے کے سمارٹ فونز دئیے۔ جو سمارٹ فون فراہم کیے گئے وہ بھی خراب تھے۔ جب ڈیلر نے رنگنگ بیل سے رابطہ کیا تو گوئل اور دوسرے ایگزیکٹیوز نے ڈیلر اور اس کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
پولیس اس کیس میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-24

More Technology Articles