The Galaxy Note 9 may include a physical shutter button

The Galaxy Note 9 May Include A Physical Shutter Button

گلیکسی نوٹ 9 میں نیا شٹر بٹن ہو سکتا ہے جو سکرین شاٹ بھی لے سکے گا

کچھ دن پہلے گلیکسی نوٹ 9 کے کیس کی تصاویر لیک ہوئی تھیں ۔ اس سے پتا چلا کہ اس ڈیوائس میں نامعلوم مقاصد کےلیے ایک اضافی بٹن ہوگا۔ کورین نیوز آؤٹ لٹ ہیرالڈ کی حاصل کی گئی نئی معلومات کے مطابق ڈیوائس میں یہ نیا بٹن کافی مفید ہوگا۔
ہیرالڈ کے مطابق سام سنگ نے حال ہی میں perfect capture technology کے نام سے ٹریڈ مارک کی درخواست دی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نیا بٹن ”شٹر بٹن“ ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کا بٹن سونی کے ایکسپیریا سمارٹ فونز میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر یہ نیا بٹن اسی طرح کام کرے تو اس سے کیمرہ کھولا جا سکتا ہے۔ چیزوں کو ری فوکس کیا جاسکتاہےا ور اسے تصویروں کے شارٹ کٹ کےلیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 9 میں اس بٹن سے ویڈیو بھی ریکارڈ کی جا سکے گی۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس نئے بٹن کو سکرین شاٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-14

More Technology Articles