The Great Online Shopping Mela in Pakistan on Daraz.pk
Daraz کی جانب سے عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کا آغاز
پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹ پلیس Daraz.pk گریٹ آن لائن شاپنگ میلے کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ یہ گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ گروپ ایم (GroupM) کے اشتراک سے شہریوں، ٹیکنالوجی اور شاپنگ کو ایک کثیر الجہت ایونٹ میں سمونے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ای کامرس کی دنیا کے لیڈر ہونے کے ناطے ’’دراز‘‘ اس میلے میں متاثر کن ڈیلز، فلیش سیلز اور اشیاء پر 67 فیصد سے زائد رعایت فراہم کرے گی۔
یہ گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ ڈیجیٹیل ایڈورٹائزنگ اور ای کامرس کی دنیا میں نیا اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور توقع ہے کہ اس میں یونی لیور، نیسلے، ایل اورئیل، پیپسی، شیورون، ڈبلیو بی ہیمنی اور دیگر سپانسرز کی طرف سے حیران کن آفرز پیش کی جائیں گی۔ اس میلے میں کریم، فوڈ پانڈا، پاک وہیلز، جواگو، پنک پیکسی، فائنڈ مائی ڈاکٹر اور پیزا ہٹ کا اشتراک بھی شامل ہوگا۔
(جاری ہے)
دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر زین سہروردی کا کہنا تھا کہ یہ 2017ء ہے اور آج کے دور میں آف لائن مارکیٹ کو آن لائن مارکیٹ سے الگ نہیں کیا جا سکتا جس کی طرف ہم لوگوں کو راغب کر رہے ہیں۔ یہ دونوں مارکیٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور یہی ہمارے گریٹ آن لائن شاپنگ میلے کا مرکزی نقطہ ہے۔ انٹرنیٹ کلچر اور آن لائن شاپنگ کے مختلف ذرائع سے لطف اندوز ہونا لوگوں کے لئے خوشی، آسانی اور دوسرے لوگوں سے ربط کا باعث بنتا ہے۔ یہ میلہ ای کامرس کے اس کردار کو تسلیم کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ای کامرسلوگوں میں مستقل خوشیاں بانٹ رہی ہے۔ ہم اس میلے میں مالیاتی اداروں، میڈیا، ٹیلی کام کمپنیوں، معروف برانڈز، فیشن اور مختلف ایپلی کیشنز سمیت پورے ایکو سسٹم میں موجود پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ لوگوں کی زندگیوں پر ای کامرس کے اثرات کو مزید گہرا کیا جا سکے۔
دراز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر حماد روادا نے کہا کہ ’’گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ‘‘ معروف برانڈز بشمول فیس بک اور گوگل ایڈورٹائزنگ سلوشنز کو ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مزید سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ہماری زندگیوں میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے عمل دخل کے پس منظر میں ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ بڑے برانڈز کو ایک موقع دے گا کہ وہ تجارت کے ان میدانوں کا تجربہ کر سکیں اور ای کامرس کی دنیا میں اپنی کاوشوں کا اندازہ لگا سکیں۔
دراز ڈاٹ پی کے ماضی میں بھی اپنی کوشش اور تجربے سے لاکھوں صارفین کو یکجا کرنے کی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہے۔ دراز کے بلیک فرائی ڈے، موبائل ویک اور یوم آزادی سیل اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن میں خریداروں کی اوسط لاکھوں میں رہی اور فروخت کنندگان کی ریکارڈ مصنوعات فروخت ہوئیں۔
اس سال اپریل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 26 پاکستانی انٹرنیٹ کیلئے پہلی مرتبہ رسائی حاصل کرتے ہیں۔ 2020ء تک 65 ملین افراد کے پاس ان کے فون میں تھری جی اور فور جی ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق 89 فیصد پاکستانی آبادی 2020ء تک موبائل سبسکرائبرز ہو گی۔ 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے اور اور ای کامرس کا مستقبل جوان اور متحرک ہاتھوں میں ہے جو ڈیجیٹلائزیشن پر سوار ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ہر سال ای کامرس میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔ عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کا ایک حصہ ان نئی اور دلچسپ حقیقتوں کو منانے کے لئے ہے اور دو حصے ان میں مزید پیشرفت کو پروان چڑھانے کی کوشش کیلئے ہیں۔
سات روزہ عظیم آن لائن شاپنگ میلہ میں ہر روز خاص طور پر مصنوعات کی کیٹیگریز وقف کی جائے گی۔ شاپنگ میلہ کے تمام دنوں میں بڑے ڈسکائونٹ اور فلیش سیل متعلقہ کیٹیگری کے لئے ہوں گے۔ پے منٹ پارٹنرز کی جانب سے دی گئی رعایت پورے ایونٹ میں سائیٹ پر قابل اطلاق ہوگی۔ موبائل والٹس بشمول جیز کیش اور ایزی پے بڑھتے ہوئے Daraz کے صارفین کے لئے مالیاتی آسانی پیدا کرنے کے لئے عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry