The Honor V10 will debut on November 28

The Honor V10 Will Debut On November 28

آنر وی 10 کو 28 نومبر کو لانچ کیا جائے گا

ہواوے کے ذیلی برانڈ آنر کے فلیگ شپ وی 10 کو 28 نومبر کو چین میں لانچ کیا جائے گا۔اس کا اعلان آنر کے ویبو اکاؤنٹ پرجاری ہونے والے ٹیزر میں کیا گیا۔
آنر وی 10 کےبارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ہواوے میٹ 10 پرو کا کم قیمت ورژن ہے۔

(جاری ہے)

اس میں بھی اہی 6 انچ 18:9سکرین، Kirin 970 چپ سیٹ، 6 جی بی / 8 جی بی ریم اور بیک پر 16 میگا پکسل + 20 میگا پکسل کیمرہ ہوگا۔
آنر کے سی ای او نے تصدیق کی ہےکہ وی 10 میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو بیسڈ ہواوے EMUI 8.0 انسٹال ہوگا۔ اس فلیگ شپ فون میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔
چین میں لانچ کے بعد 5 دسمبر کو اسے لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں یورپ کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ آنر وی 10 کی قیمت 3000 یوان یا 383 یورو ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-17

More Technology Articles