The Instagram verification badges are being sold on the deep web

The Instagram Verification Badges Are Being Sold On The Deep Web

انسٹاگرام کے تصدیقی بیج چور بازار میں فروخت ہو رہے ہیں

فیس بک یا ٹوئٹر کے برعکس انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرانا یعنی ٹک کے نشان کا تصدیقی بیج حاصل کرنا کافی پیچیدہ عمل اور مشکل کام ہے لیکن انسٹاگرام کے تصدیقی بیج اب چوربازار(ڈارک ویب) پر فروخت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کا مجاز افسراور ایک بروکر مل کر صارفین کو ہزاروں ڈالر میں انسٹاگرام کے تصدیقی بیج فروخت کر رہے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تصدیقی بیج اصل میں کتنے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اندازہ ہے کہ یہ شراب کی بوتل سے لیکر 15 ہزار ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔جیمز نام کے ایک بروکر کا کہنا ہے کہ وہ 1500 ڈالر سے لیکر 7000 ڈالر میں کہیں کی بھی تصدیق فروخت کرتا ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو کمپنی میں اس غیر قانونی کام کا پتا چل گیا ہے اور انہوں نے مجاز افسر کو ملازمت سے برخاست بھی کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-11

More Technology Articles