The iPhone X supports fast charging, but you’ll have to pay extra

The IPhone X Supports Fast Charging, But You’ll Have To Pay Extra

آئی فون ایکس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے لیکن اس کے لیے اضافی پیسے خرچ کرنے ہونگے

ایپل نے آئی فون ایکس اور آئی فون ایکس میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ تو شامل کی ہے لیکن کمپنی نے اس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کا ذکر نہیں کیا۔ ایپل نے آئی فون ایکس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ متعارف کرائی ہے لیکن فون کی تقریب رونمائی میں اس بات کا ذکر نہیں تھا۔ اصل میں آئی فون ایکس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ تو ہے لیکن اس کے لیے صارفین کو اضافی پیسے خرچ کر کے ایک خصوصی ایڈاپٹر خریدنا ہوگا۔

شاید اسی وجہ سے ایپل نے پہلے اس کا ذکر نہیں گیا۔

(جاری ہے)


ایپل کی ویب سائٹ پر نئے آئی فون کی تفصیلات کے صفحے پر اس فیچر کا باقاعدہ ذکر موجود ہے۔ جہاں لکھا ہے کہ فون کو 30 منٹ میں 50 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔بدقسمتی سے فاسٹ چارجنگ کے لیے ایپل کے یوایس بی -سی پاور ایڈاپٹر کی ضرورت پڑتی ہے جس کی قیمت 49 ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ یو ایس بی -سی ٹو لائٹنگ کیبل کی قیمت بھی 25 ڈالر ہے۔یعنی صارفین کو فاسٹ چارجنگ کے بنیادی فیچر کے لیے آئی فون ایکس پر تقریباً 1000 ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی مزید 75 ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے، جو ناانصافی ہے۔

The iPhone X supports fast charging, but you’ll have to pay extra
تاریخ اشاعت: 2017-09-15

More Technology Articles