The oldest remaining Nikon camera sold

The Oldest Remaining Nikon Camera Sold

نیکون کا اولین کیمرہ 4 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا

تاریخ سے جڑی کسی چیز کو خریدنا اتنا زیادہ آسان نہیں۔ نیکون کا بچ جانے والا اولین کیمرہ آسٹڑیا میں ہونے والی ایک نیلامی میں 4 لاکھ 6 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
فروخت ہونے والا یہ کیمرہ نیکون کا بنایا تیسرا کیمرہ سمجھا جاتا ہے۔ اسے اپریل 1948 میں بنایا گیا تھا مگر اس کی حالت اب بھی بہت اچھی تھی۔ اس کے لینز تو زبردست حالت میں تھے ہی مگر اس کا اوریجنل ڈبل سٹریپ کیس بھی اب تک بہترین حالت میں موجود ہے ۔ اس کیمرے کو پہلے صرف نیکون کے نام سے لانچ کیا گیا تھا مگر بعد میں اسے نیکون ون کا نام دیا گیا۔
نیکون ون کی قیمت 1لاکھ 90 ہزار ڈالر تھی، اس کی بولی 95 ہزار ڈالر سے شروع ہوئی جو بتدریج 4لاکھ 6 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

نیکون کا سب سے پرانا کیمرہ

The oldest remaining Nikon camera sold
تاریخ اشاعت: 2016-12-01

More Technology Articles