The world first self sailing electric cargo ship

The World First Self Sailing Electric Cargo Ship

خودکار برقی کاروں کے بعد اب خودکار برقی بحری جہاز بھی تیار

خودکار ڈرائیونگ کار کے بعد دو کمپنیاں بحری جہازوں میں بھی یہی جدت متعارف کرانا چاہ رہی ہیں۔ ناروے کی کمپنی Yara International اور Kongsberg Maritime مل کر دنیا کا پہلا خودکار طور پر چلنے والا بحری جہاز بنائیں گی۔ بجلی پر چلنے کی وجہ سے یہ جہاز ماحول کو نقصان بھی نہیں پہنچائے گا۔

(جاری ہے)

بیٹری سے چلنے والا یہ جہاز 100 کینٹینروں کو 65 بحری میل کے فاصلے تک لے جا سکے گا۔ یارا اور کانگسبرگ کا خیال ہے کہ اس جہاز سے سال میں 40 ہزار ٹرکوں کا سفر کم ہوگا۔ یارا ایک فرٹیلائزر کمپنی ہے، جہاں سے 100 ٹرک روز فرٹیلائزر کو لے کر سفر کرتے ہیں۔ دونوں کمپنی کا خیال ہے کہ ان کا جہاز اگلے سال تک اپنا سفر شروع کر دے جبکہ 2019 کے شروع میں وہ الگ الگ اپنے جہاز چلائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-22

More Technology Articles