This robot butler follows you around and carries your stuff

This Robot Butler Follows You Around And Carries Your Stuff

اب بٹلر روبوٹ آپ کا سامان اٹھائے آپ کے پیچھے پیچھے گھومیں گے

مستقبل میں لوگوں کو خود سے اپنا سامان اٹھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ لوگوں کا سامان اٹھانے کا کام روبوٹ سے لیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ویسپا سکوٹر بنانے والی کمپنی نے جیٹا نام کا روبوٹ بنایا ہے۔
جیٹا نام کا یہ روبوٹ ایک گیند کی طرح کا ہے۔ اس کے نام کا مطلب ”مختصر سفر“ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جیٹا اپنے مالک کے پیچھے دو پہیوں پر 40 پاؤنڈ وزن اٹھا کر 22 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔


جیٹا کے اندر بہت سے کیمروں اور سنسرز کا جال ہے، جس سے یہ اپنے اگرگرد کے ماحول کا نقشہ بنا لیتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی نقشے سے یہ بغیر ہدایات لیے خودبخود حرکت کر سکتا ہے۔ ایک دفعہ رکنے کے بعد یہ خود سے ہی سڑک سے ہٹ کر سائیڈ پر محفوظ جگہ پر کھڑا ہوجاتا ہے۔
ایک الیکٹرک بیلٹ کے ذریعے یہ اپنے مالک کو آرام سے تلاش کر لیتا ہے تاہم اگر مالک اور روبوٹ کے بیچ فاصلہ کم ہوتو یہ خود سے بھی مالک کا پیچھا کر سکتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ جیٹا کو پری میپ ایریا میں اکیلے بھی سامان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
امید ہے کہ تجارتی پیمانے پر اس کی فراہمی جلد ہی شروع ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-22

More Technology Articles