Truecaller introduces Number Scanning

Truecaller Introduces Number Scanning

ٹروکالر نے نمبر سکینگ اور فاسٹ ٹریک نمبرز کا فیچر متعارف کرا دیا

ٹرو کالر مکمل کمیونی کیشن پلیٹ فارم بننے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اب ٹرو کالر ایپلی کیشن میں دو نئے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ ٹروکالر کے ورژن 8.45 میں دو نئے فیچر نمبر سکینر اور فاسٹ ٹریک نمبرز، کے نام سےمتعارف کرائے جا رہے ہیں۔
نمبر سکینر کے فیچر سے صارفین وزٹنگ کارڈ، ویب سائٹس، بینر اور دوکانوں کے فرنٹ پر لکھے فون نمبروں کو سکین کر سکیں گے۔

سکین کرنے کے بعد صارفین صرف ایک نظر فون نمبر کو دیکھ کر اسے اپنے رابطہ نمبروں پر محفوظ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


ٹروکالر نے ”فاسٹ ٹریک نمبرز“ کے نام سے بھی ایک فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر ہنگامی حالات کے لیے ایمرجنسی سروسز کے ٹول فری نمبروں کو مربوط کرنے کے لیے ہے۔ اس فیچر سے صارفین پولیس، فائر برگیڈ، طبی عملے، بنک، ریلوے اور دیگر اہم نمبروں کو ایپلی کیشن میں ہی مربوط کیا جا سکے گا اور ان تک بغیر انٹرنیٹ کے بھی رسائی حاصل کی جا سکے، جس کے بعد ان نمبر پر صرف ایک بار ٹیپ کر کےہی فون کال کی جا سکے گی۔
فاسٹ ٹریک نمبر کا فیچر فی الوقت بھارت میں دستیاب ہے۔ پاکستان میں یہ فیچر جلد ہی دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-16

More Technology Articles