Turing Robotics Files for Bankruptcy Without Ever Delivering a Phone

Turing Robotics Files For Bankruptcy Without Ever Delivering A Phone

کوئی فون بنائے بغیر ہی 60 میگا پکسل کیمرے کا فون بنانے والی کمپنی کا دیوالیہ نکل گیا

ٹیورنگ روبوٹک انڈسٹریز نے 2015 میں ایک زبردست فون کیڈینزا کا اعلان کیا تھا۔ پاور فل ہارڈ وئیر اور اینڈروئیڈ کے جدید ورژن کے ساتھ اسے مکمل طور پر انکرپٹڈ ڈیوائسز بتایا گیا تھا۔
اس فون کے اہم فیچرز میں فون کی بیک پر 60 میگا پکسل اور فرنٹ پر 20 میگا پکسل کا کیمرہ، 12 جی بی ریم اور 1 ٹیرابائٹ انٹرنل سٹوریج تھی۔ 4 نینو سم سلاٹس کے ساتھ یہ فون 3 بیٹریوں، 2400 ایم اے ایچ، 1600 ایم اے ایچ لیتھیم اور 100 ڈبلیو ایچ ہائیڈروجن ، کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔


بدقسمتی سے فون کے اجراء میں تاخیر ہوتی رہی اور صارفین کا فون کے حوالے سے سارا جوش و خروش ٹھنڈا پڑ گیا۔ 2015 میں اس فون کی قیمت کا اعلان 870 ڈالر کیا تھا۔اب کمپنی نے فن لینڈ میں، جہاں یہ فون بننا تھا، دیوالیہ کے لیے درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد تو اس فون کے لانچ ہونے کی امید بالکل دم توڑ گئی ہے۔
دوسرے سمارٹ فونز سٹارٹ اپس کی طرح ٹیورنگ روبوٹک انڈسٹریز نے فون کے لانچ پر اچھی خاصی سوشل میڈیا مہم شروع کی تھی۔

کمپنی نے لوگوں کو اس بات پر قائل کر لیا تھا کہ فون کو 2015 کے آخر میں فراہم کر دیا جائے گا، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے فون کے پری آرڈر کر دئیے لیکن فون کی تیاری میں تاخیر ، ہارڈ وئیر کی تبدیلی حتیٰ کہ نئے اوایس کے باوجود اس فون کو اب 2018 تک لانچ نہیں کیا جا سکا۔

Turing Robotics Files for Bankruptcy Without Ever Delivering a Phone
تاریخ اشاعت: 2018-02-09

More Technology Articles