Twitter and Periscope now allow audio only live broadcasts

Twitter And Periscope Now Allow Audio Only Live Broadcasts

ٹوئٹر اور پیری سکوپ پر اب صرف آواز بھی لائیو براڈ کاسٹ کی جا سکتی ہے

اگر آپ ٹوئٹر پر صرف اس وجہ سے لائیو نہیں آتے کہ اس طرح لوگوں کے سامنے آنا آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔ اس ہفتے سے آپ ٹوئٹر پر خود کو ظاہر کیے بغیر لائیو آسکتے ہیں۔ ٹوئٹر نے ٹوئٹر اور پیری سکوپ ایپس میں صرف آواز کے لائیو براڈ کا سٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ آڈیو براڈ کاسٹ کا یہ فیچر ابھی صرف آئی او ایس ڈیوائسز کےلیے جاری کیا گیا ہے۔

جلد ہی اسے اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ میں آڈیو اونلی براڈ کاسٹ فیچر متعارف کرانے کے ساتھ اسے مزید بہتر بھی کیا گیا ہےا ور بہت سے بگز بھی فکس کیے گئے ہیں۔
اس تمام بہتریوں اور نئے فیچر سے مستفید ہونے کے لیے آپ کو ٹوئٹر اور پیری سکوپ ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-10

More Technology Articles