Twitter increases character count for the first time in eleven years

Twitter Increases Character Count For The First Time In Eleven Years

ٹوئیٹر نے 11 سال بعد ٹوئیٹ کی کیریکٹر کی حد بڑھا دی

2006میں اپنے آغاز کے بعد پہلی دفعہ ٹوئیٹر نے صارفین کے ٹوئیٹ کے کیریکٹر کی حد کو بڑھایا ہے۔ 11سال بعد ٹوئیٹر صارفین 140 کی بجائے 280 کیریکٹر پر مشتمل ٹوئیٹس کر سکیں گے۔
فی الحال یہ تبدیلی صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کے لیے جاری کی گئی ہے۔ جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
ایک بلاگ پوسٹ میں ٹوئیٹر نے وضاحت کی کہ کس طرح ٹوئیٹر کے اکثر صارفین 140 کیریکٹر کی حد سے پریشان تھے۔

انگریزی بولنے والوں کے لیے یہ کافی پریشانی کی بات تھی، اس کی وجہ سے صارفین کو اپنے خیالات کا اظہار ایک کی بجائے کئی ٹوئیٹس میں کرنا پڑتا تھا۔ اس کے برعکس جہاں کچھ ایشیائی اور چینی صارفین چند الفاظ سے بھی اپنا مطلب واضح کر دیتے تھے تو وہیں بہت سے ٹوئیٹ کو 140 کیریکٹر کی حد میں رکھنے کی کوشش کرتے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن چند الفاظ کی ٹوئیٹس کا نقصان یہ تھا کہ ٹوئیٹر کے صارفین کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو رہاتھا۔

ٹوئیٹر نے 280 الفاظ کی حد چینی،جاپانی اور کوریائی صارفین کے لیے جاری نہیں کی ہے۔ ان کے علاوہ سب اسے جلد ہی استعمال کر سکیں گے۔
ایک ٹوئیٹ کی حد 140 کیریکٹر متعین کرنے میں ایس ایم ایس کی کیریکٹر کی حد کا بڑا ہاتھ ہے۔ پہلے صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے ہی ٹوئیٹ کرتے تھے۔ ایک ایس ایم ایس 160 کیریکٹر کا ہوتا تھا، اس لیے ٹوئیٹر نے ٹوئیٹ کے لیے 140 کیریکٹر کی حد مقرر کی تھی، جو ابھی تک جاری تھی۔ اب صارفین 280 کیریکٹر کی ٹوئیٹ کر کے اپنا مافی الضمیر بہتر طریقے سے بیان کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-27

More Technology Articles