Twitter Lite app is made for countries with slow connection

Twitter Lite App Is Made For Countries With Slow Connection

سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن رکھنے والے ممالک کے لیے اب پیش ہے ٹوئیٹر لائٹ ایپ

ٹوئیٹر اپنی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کا لائٹ ورژن ٹسٹ کر رہا ہے۔ ٹوئیٹر نے اس سال کے شروع میں جو ٹوئیٹر لائٹ کے نام سے ویب سائٹ متعارف کرائی تھی یہ اسی کا موبائل ورژن ہے۔ یہ ایپ بہت کم موبائل ڈیٹا خرچ کرتی ہے۔ ٹوئٹر اسے سست رفتار اور مہنگے انٹرنیٹ والے ممالک کے لیے متعارف کرا رہا ہے۔ ٹوئیٹر لائٹ کی یہ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن اب پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے لیکن اسے صرف فلپائن کے صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ٹوئیٹر کا کہنا ہے کہ ویب ورژن سے ملتا جلتی ٹوئیٹر لائٹ ایپ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے ، کمپنی اسے دوسرے ممالک میں بھی لانچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ٹوئیٹر لائٹ کا ایک فیچر Data Saver ہے ، جسے فعال کرنے پر ایپ صرف ویڈیو یا تصاویر ہی لوڈ کرتی ہے۔ عام استعمال میں بھی یہ ایپ کم سے کم ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔یہ 2 جی / 3 جی نیٹ ورکس پر تیزی سے لوڈ ہوتی ہے اور اس کا سائز بھی 3 ایم بی سے کم ہے۔یعنی اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے موبائل میں زیادہ سٹوریج کا ہونا بھی ضروری نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-24

More Technology Articles