Twitter Lite releases in 24 more countries

Twitter Lite Releases In 24 More Countries

ٹوئٹر نے دنیا کے 24 ممالک میں ٹوئٹر لائٹ ایپ کو جاری کر دیا

ٹوئٹر نے اینڈرائیڈکے لیے دنیا بھر کے 24 ممالک میں ٹوئٹرلائٹ( Lite )ایپلی کیشن کا آغاز کر دیا ہے ۔ ان ممالک میں الجزائر ، بنگلہ دیش، بولیویا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ایکواڈور، مصر، اسرائیل، قازغستان، میکسیکو، ملائیشیا، نائجیریا، نیپال، پانامہ، پیرو، سربیا، ایل سیلواڈور، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ،تیونس، تنزانیہ اور وینزویلا شامل ہیں۔


ٹوئٹر لائٹ اینڈرائیڈ کے لیے موبائل ایپ ہے جو مکمل ایپلی کیشن کا کم سائز ورژن ہے۔

(جاری ہے)

اسے کم بینڈوڈتھ کنکشن کے لیے ڈیٹا سیونگ فیچر کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔اس ایپ کا سائز صرف 3 ایم بی ہے جس کی وجہ سے اسے 2 جی کنکشن پر بھی تیزی اور آسانی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ٹوئٹر لائٹ کو ابتدا میں موبائل سائٹ یعنی Lite.twitter.com کی صورت میں متعارف کرایا گیا تھا۔ستمبر میں اسے باقاعدہ ایپ میں تبدیل کرنے کے بعد فلپائن میں متعارف کرایا گیا ۔ کچھ ٹیسٹنگ اور فیڈ بیک کے بعد ٹوئٹر نے دوسرے ممالک میں اس کے آغاز کا فیصلہ کیا۔
فی الحال ٹوئٹر لائٹ ایپ صرف اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-01

More Technology Articles