Twitter now lets you create tweetstorms before tweeting

Twitter Now Lets You Create Tweetstorms Before Tweeting

ٹؤئٹر پر نئے ٹؤئٹس پبلش کرنے سے پہلے تھریڈ میں شامل کیے جا سکیں گے

ٹوئٹر صارفین اب ٹوئٹس کے لیے بہتر انداز میں تھریڈ بنا سکیں گے۔ٹوئٹر نے ٹوئٹ کمپوزر میں ایک نیا بٹن شامل کیا ہے، جس سے آپ نئے ٹوئٹس پبلش کرنے سے پہلے ہی تھریڈ میں شامل کر سکتےہیں۔
طویل ٹوئٹس کے لیے تھریڈز کافی مقبول ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے طویل ٹوئٹ کرنے سے پہلے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا ہوتا تھا کہ یہ طویل ٹوئٹس کا کونسا حصہ (1/?) ہے لیکن اب اس کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

اب ٹوئٹ تھریڈ سے طویل ٹوئٹ ایک ساتھ پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
ٹوئٹ تھریڈ بنانے کےلیے آپ کو ٹوئٹ کمپوزر کےنیچے دائیں طرف + کا نشان پریس کرنا پڑتا ہے۔ اس میں آپ کو بتانا پڑتا ہے کہ اگلے ٹوئٹ میں آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ اسی بٹن کو دوبارہ دبانے سے آپ مزید خیالات کو بیان کر سکتےہیں۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر Show This Thread کا آپشن بھی متعارف کرا رہا ہے۔جس سے صارفین تھریڈ میں موجود تمام ٹوئٹس شروع سے دیکھ سکیں گے۔
یہ اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ویب پر آنے والے ہفتوں میں شامل ہو جائے گی۔

Twitter now lets you create tweetstorms before tweeting
تاریخ اشاعت: 2017-12-12

More Technology Articles