Twitter rolls out bottom navigation bar to everyone on Android

Twitter Rolls Out Bottom Navigation Bar To Everyone On Android

ٹوئٹر نے اینڈروئیڈ ایپ کی تہہ میں نیوی گیشن بار متعارف کرا دی

ٹوئٹر نے تمام صارفین کے لیے اینڈروئیڈ ایپ کی تہہ میں نیوی گیشن بار متعارف کرانا شروع کر دی ہے۔یہ تبدیلی کچھ ماہ پہلے الفا بلڈ ورژن میں جاری کی گئی تھی، جسے اب تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے لیے آپ کو اپنی ایپ پلے سٹور سے اپ ڈیٹ بھی نہیں کرنی پڑے گی۔ اگر آپ کے پاس ایپ کا تازہ ترین ورژن ہے تو یہ تبدیلی خود بخود سرور سائیڈ پر ہو جائے گی۔

(جاری ہے)


اس نئی تبدیلی میں سب سے اوپر کے سیکشن جیسے ہوم، مومنٹس، نوٹی فیکیشن اور میسج اوپر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ اس کا فائدہ بڑی سکرین کے فون رکھنے والے صآرفین کو ہوگا۔ اب وہ ان آپشن تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ اب صآرفین پہلے ٹیب سے براہ راست چوتھی ٹیب پر بھی جمپ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے اس کے لیے صارفین کو تین بار انگوٹھے سے سوائپ کرنا پڑتا تھا۔
اس نئی تبدیلی کا نقصان یہ ہوا ہے کہ اب صآرفین کے پاس نیچے تہہ میں جگہ کافی کم ہوگئی ہے۔ سکرولنگ کےدوران ٹیپ غائب بھی نہیں ہوتی۔ صارفین کو اس تبدیلی کا عادی ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

Twitter rolls out bottom navigation bar to everyone on Android
تاریخ اشاعت: 2018-07-14

More Technology Articles