Twitter suspended a whopping 70 million accounts in May and June

Twitter Suspended A Whopping 70 Million Accounts In May And June

ٹوئٹر نے مئی اور جون میں 7 کروڑ اکاؤنٹ بند کر دئیے

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ روس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے مداخلت کی ہے۔ اب ان ایجنسیوں کو 2018 کے وسط مدتی انتخابات کی بھی فکر ہے۔ اس حوالے سے جو بھی خبریں آ رہی ہیں، ان میں سب سے حیرت انگیز ٹوئٹر کے حوالے سے ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹوئٹر اس وقت ہرروز 1 ملین اکاؤنٹ بند کر رہا ہے۔
پچھلے دو ماہ میں ٹؤئٹر نے 70 ملین ٹوئٹر اکاؤنت بند کیے ہیں۔

یہ پچھلے اکتوبر کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ اخبار کے مطابق جولائی میں بھی اسی رفتار سے اکاونٹ بند کیے جا رہے ہیں۔ اس رفتار سے اکاؤنٹ بند کرنے کا اثر کمپنی ، اس کے سٹاک اور شیئر ہولڈرز پر بھی ہو رہا ہے۔ کمپنی کے ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹوئٹر دوسری سہ ماہی کے اختتام پر ماہانہ فعال صارفین میں کمی کی رپورٹ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ٹوئٹر کے وائس پریزیڈنٹ ڈیل ہاروے کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بنایا الگورتھم ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسے اکاؤنٹ بند کرتا ہے جو بند کیے جانے کے قابل ہوں۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار سے زیادہ اہم چیز عوام کی حفاظت ہے۔ ہاروے کا کہنا ہے کہ اگر لوگ خود کو محفوظ تصور نہ کریں تو آزادی اظہار کی کوئی اہمیت نہیں۔
پچھلے ماہ ایک بلاگ پوسٹ میں ٹوئٹر نے بتایا تھا کہ وہ ایک ہفتے میں 10 ملین ٹوئٹر اکاونٹ کو چیلنج کرتا ہے۔ ٹوئٹر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کی بھی فون نمبر اور ای میل سے تصدیق کرتا ہے۔
پچھلے سال کے آخر تک ٹؤئٹر کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 330 ملین تھی۔ لاکھوں اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد ٹوئٹر کے فعال صارفین اور مالی حالت پر اچھا خاصا اثر پڑے گا۔

Twitter suspended a whopping 70 million accounts in May and June
تاریخ اشاعت: 2018-07-06

More Technology Articles