Twitter’s 280 character tweets are rolling out for everyone

Twitter’s 280 Character Tweets Are Rolling Out For Everyone

ٹوئٹر نے 280 کیریکٹر کی حد تمام صارفین کے لیے جاری کر دی

ٹوئٹر نے چند صارفین کے ساتھ چند ماہ تک 280 کیریکٹر کی حد ٹسٹ کرنے کے بعد اب تمام صارفین کےلیےجاری کردی ہے۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے اس تبدیلی کے بعد بھی بے شمار ٹوئٹس کا سیلاب نہیں آجائے گا۔ ٹوئٹر کےڈیٹا کے مطابق طویل ٹوئٹس بہت کم ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیچر کے تجربات کے دوران منتخب صارفین کی صرف 5 فیصد ٹوئٹس ہی 140 کیریکٹر کی حد سے زیادہ کی تھیں۔
280 کیریکٹر کی یہ حد اُن تمام زبانوں کے لیے جاری کر دی گئی ہے، جنہیں اس کی ضرورت ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق جاپانی، کورین اور چینی زبان میں ہر شکل ہی ایک مکمل لفظ ہوتا ہے، اس لیے ان زبانوں میں زیادہ کیریکٹر کی ضرورت نہیں پڑتی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-07

More Technology Articles