Uber now lets you hide your address when requesting a ride

Uber Now Lets You Hide Your Address When Requesting A Ride

اوبر پر صارفین بک کرتے ہوئے اپنے ایڈریس چھپا سکیں گے

اگر آپ اوبر کے ڈرائیوروں کو اپنے گھر کا مکمل پتا نہیں بتانا چاہتے تو اب یہ ممکن ہوگا۔ امریکا میں اوبر نے صارفین کےلیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔امریکی صارفین اب اوبر پر اپنا پتا شیئر کرنے کی بجائے کسی چوک یا گلی کو پک اپ یا ڈراپ پوائنٹ کے طور پر طور پر منتخب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیچر اُن افراد کے لیے بہترین ہیں، جو ڈرائیور کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کرنا نہیں چاہتے ۔


اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چوک نما گلیوں (جیسے Ness & Broadway) کا انتخاب کرنا پڑے گا، جہا ں سے ڈرائیور انہیں پک کر لے گا۔
اس کا متبادل طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ آپ ایپلی کیشن کو اپنی لوکیشن کا پتا لگانے دیں اور اس کے بعد پن کو دوسری جگہ پر ڈریگ کر لیں۔
یہ فیچر ابھی صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-14

More Technology Articles