Uber self driving cabs are hitting the streets in Arizona

Uber Self Driving Cabs Are Hitting The Streets In Arizona

اوبر نے ایریزونا میں خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں کے تجربات شروع کر دئیے

ٹیمپے، ایریزونا میں اوبر نے خودکار ڈرائیونگ کاروں کے تجربات شروع کر دئیے ہیں۔
اس سے پہلے پچھلے سال دسمبر میں سان فرانسسکو میں اوبر پر سیلف ڈرائیونگ کاروں کے تجربات پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، جس کے بعد ایریزونا کے گورنر ڈوگ ڈوسی نے اوبر کو ایریزونا میں تجربات شروع کرنے کی دعوت دی تھی۔ ٹیمپے تیسرا شہر ہے جہاں اوبر سیلف ڈرائیونگ کاروں کے تجربات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اگست 2016 میں پٹزبرگ میں یہ سروس شروع کی گئی تھی۔
ٹیمپے میں سیلف ڈرائیونگ کاروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے صارفین کو UberX سے گاڑی بک کرنی ہوگی، دستیابی کی صورت میں گاڑی میں سواری اکیلی نہیں ہوگی بلکہ اس کے ساتھ دو آپریٹر بھی ہونگے۔ یہ گاڑی اگرچہ سیلف ڈرائیونگ ہے مگر تجرباتی مراحل کی تکمیل تک اس میں سواری کے ساتھ اگلی سیٹ پر دو آپریٹرز موجود رہیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-22

More Technology Articles