Uber to hide dropoff locations so sketchy drivers don’t know where you live

Uber To Hide Dropoff Locations So Sketchy Drivers Don’t Know Where You Live

اب اوبر ڈرائیور ایپلی کیشن سے مسافروں کی پک اپ یا ڈراپ آف لوکیشن نہیں جان سکیں گے

اوبر نے مسافروں کے تحفظ کے خیال سے ایپلی کیشن میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے۔ اوبر اب مسافروں کے پک اپ اور ڈراپ آف لوکیشن کو ڈرائیوروں سے چھپا دے گا۔
ایپ میں اس فیچر کے شامل ہونے کے بعد ڈرائیور ایپلی کیشن سے مسافروں کی پک اپ اور ڈراپ آف کی مکمل لوکیشن نہیں جان سکیں گے لیکن انہیں علاقے کے قرب و جوار کا پتا چل جائے گا۔

(جاری ہے)


یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب اوپر کی نئی ڈرائیور ایپ بھی ہر کسی کے لیے جاری کی جا رہی ہے۔

اگلے چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے پاس اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
اوبر کی جانب سے ایپلی کیشن میں یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے نئے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن پر عمل درآمد کے لیے کی جا رہی ہیں۔جس کے بعد ڈرائیور مسافروں کے پک اپ یا ڈراپ آف لوکیشن میں مکمل پتے کی بجائے قرب و جوار کے مشہور علاقے کا نام ہی جان سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-24

More Technology Articles