Ufone Super recharge upgrades data

Ufone Super Recharge Upgrades Data

یوفون سپر ریچارج نے انٹرنیٹ ڈیٹا اپ گریڈ کردیا

یوفون نے اپنا سپر ریچارج آفر اپ گریڈ کرکے اسکا انٹرنیٹ30MB سے بڑھا کر100MB کردیا ہے۔ یوفون کی جانب سے اس اپ گریڈ کا مقصد یہ ہے کہ صارفین میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کی جائیں اور ان کے انٹرنیٹ کے استعمال میں بہتری لائی جائے۔

اس اپ گریڈ کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ صارفین کسی دکاندار کے پاس جائے بغیر *300# ڈائل کرکے براہ راست یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)



سپر ریچارج پیکج میں 100MB انٹرنیٹ کے ساتھ دو روز کے لئے 300 منٹس یوفون سے یوفون اور پی ٹی سی ایل، 300 ایس ایم ایس اور 10 آف نیٹ منٹس بھی ملتے ہیں۔

یوفون نے اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ انکی رابطوں کی ضروریات پوری ہوں اور وہ روانی کے ساتھ پائیدار سروس کے ذریعے اپنے رابطوں کی ضروریات سے بے فکر رہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-15

More Technology Articles