Unlimited full res photo video cloud storage for original Pixel owners is for life

Unlimited Full Res Photo Video Cloud Storage For Original Pixel Owners Is For Life

پکسل صارفین تاحیات مفت فل ریزولوشن کلاؤڈ سٹوریج استعمال کر سکیں گے

کچھ دن پہلے خبریں آئیں تھیں کہ پکسل 2 کے صارفین اوریجنل کوالٹی تصاویر اور ویڈیو کے لیے مفت لامحدود سٹوریج 2020 تک ہی استعمال کر سکیں گے۔ اس خبر کے ساتھ ہی پکسل فون کے پرانے ورژن رکھنے والے صارفین بھی پریشان ہو گئے کہ کیا یہ پابندی اُن پر بھی لاگو ہو گی یا نہیں۔ اب گوگل نے تصدیق کی ہے کہ پچھلی نسل کے پکسل فونز کے لیےایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔


گوگل کی فوٹو سروس گوگل فوٹوز دو طرح سے کلاؤڈ سٹوریج سروس فراہم کرتی ہیں۔ گوگل فوٹوز اوریجنل کوالٹی اور ہائی کوالٹی میں تصاویر محفوظ کرنے کا آپشن دیتی ہے۔ ہائی کوالٹی(جو واقعی ہائی ہوتی ہے) میں تمام صارفین ساری زندگی مفت میں لامحدود تصاویر محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس اوریجنل کوالٹی میں تصاویر محفوظ کرنے کےلیے سٹوریج کی حد ہے، جس کے بعد مزید سٹوریج کےلیے گوگل کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل فوٹوز میں مفت میں اوریجنل کوالٹی تصاویر محفوظ کرنے کی حد 15جی بی ہے۔اسی لیے گوگل نے پکسل فون متعارف کراتے ہوئے صارفین کے لیے اوریجنل کوالٹی میں تصاویر اور ویڈیو محفوظ کرنے کے لیے لامحدود سٹوریج فراہم کی تھی۔
اب گوگل نے تصدیق کر دی ہے کہ پکسل صارفین کے لیے اوریجنل کوالٹی میں لامحدود تصاویر اورویڈیو محفوظ کرنے کی سہولت تاحیات ہے۔ پکسل 2 کے صارفین 2020 تک اوریجنل کوالٹی میں لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیو کی کوالٹی 2020 کے بعد بھی متاثر نہیں ہوگی ، ہاں 2020 کے بعد پکسل 2 رکھنے والے صارفین ہائی کوالٹی میں تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے۔

Unlimited full res photo video cloud storage for original Pixel owners is for life
تاریخ اشاعت: 2017-10-14

More Technology Articles